اسم ام موسیٰؑ

اسم ام موسیٰؑ Rooh ul Amin: Monthly Spiritual Magazine hazrat moosa real mother name, musa mother quran, prophet musa's mother, hazrat musa son name, hazrat musa ki mother ka name, hazrat musa sister name, hazrat musa family tree, prophet musa mother name in urdu, ism e umme moos as, اسم ام موسیٰؑ hazrat moosa real mother name, musa mother quran, prophet musa's mother, hazrat musa son name, hazrat musa ki mother ka name, hazrat musa sister name, hazrat musa family tree, prophet musa mother name in urdu, ism e umme moos as, اسم ام موسیٰؑ

تمام قارئین کو میری طرف سے سلام عرض ہے ایک لمبی غیر حاضری کے بعد دوبارہ جناب مزمل صاحب کی فرمائش پر قلم اٹھایا ہے۔ غیر حاضری کی وجہ طویل علالت اور دوران علالت بھی شدید مصروفیات ہیں خیر میرے کافی مضامین آپ حضرات پڑھ چکے ہیں۔ میں نے ایسے ایسے مضامین جو نہایت اہم اور حساس موضوعات پر مشتمل تھے بھی، شائع کروانے سے دریغ نہیں کیا اس کی وجہ صرف شاید یہی ہے کہ مجھے تشہیر علم کا شوق شاید کچھ زیادہ ہی ہے اس لئے روحانیت کے چہرہ سے پردہ اٹھانے میں میں زیادہ مشکل محسوس نہیں کرتا ۔ بھلا علم کو چھپا کر کہاں لے جانا ہے دنیا کا علم ہے دنیا میں ہی رہ جانا ہے۔ آج ایک بار پھر ایک انتہائی حساس فقیرانہ موضوع پر قلم اٹھایا ہے ۔ اسم ام موسیٰؑ کا موضع انتہائی عطائی ہے جو کہ اللہ پاک خاص ریاضات کے بعد ہی انسان کو ودیعت کرتا ہے ۔ اسم ام موسیٰؑ تمام دنیا کیلئے ایک لاینحل معمہ ہے ۔ تمام دنیا اس اسم کے پیچھے پڑی ہے لیکن کسی کو نہیں معلوم کہ یہ اسم کیا ہے اور تو اور بڑے بڑے جفار اور آثار کا دعویٰ کرنے والے بھی ا س راز کو بے نقاب کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔

محترم علامہ شادگیلانی مرحوم نے بھی اس سلسلے میں بڑی کاوشیں کی تھیں مگر سب کی سب بے سود ۔ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی ہے کہ آپ بڑے بڑے سوالات مثلاً قیامت کب آئے گی اگلا صدر نواز شریف ہوگا مریخ پر پانی کے آثار ہیں یا نہیں خروج دجال کب ہوگا وغیرہ وغیرہ تو حل کر لیتے ہیں مگر ان معاملات میں آپ کی طرز فکر گھاس چرنے کیلئے کیوں چلی جاتی ہے ۔ میں آپ کو طریقہ بتاتا ہوں آپ لکھیں۔

’’یا علیم! اصل اسم ام موسیٰؑ کیا ہے‘‘

اب اس سوال کو حل کریں روایتی ہیرپھیر، ترفع، نظیرہ، دست و چپ و راست، ہم مرتبہ اور ناطق لے لیں ۔ امید ہے آپ حضرات کو جواب مل جائے گا یا شاید یا علیم کو آپ پر اس قدر رحم آجائے کہ وہ خود جواب آپ کے کانوں میں بتا دیں۔ اگر اس آثار و اخبار سے آپ کو جواب مل جائے تو ہم کو بھی جفر سکھا دیں ہم اس بات سے بالاتر ہو کر کہ ہم کون ہے آپ سے علم جفر سیکھیں گے۔

لیکن اگر آپ اس کوشش میں ناکام رہے تو امید ہے کہ آپ اپنی غلطیوں کو دوبارہ دہرانے کی کوشش نہیں کریں گے اور توبہ استغفار کریں گے اور پھر ہم سے رجوع کیجئے گا ہم آپ کو حقائق سے آگاہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

بہر حال آپ اپنے آپ کو گردشوں کے چکر سے نکلیں یا نہ نکالیں لیکن ہم آپ کو اس مضمون میں چند حقائق سے آگاہ کئے دیتے ہیں۔

اگرچہ اسم ام موسیٰ کا عنوان خالصتاً فقیرانہ ہے اور اس کی معلومات کو عام کرنا درست نہیں لیکن ہم یہ کوشش کریں گے کہ عام فہم لحاظ سے آپ کو یہ اسم بتا دیا جائے ۔ آپ یقین کریں کہ اس عنوان کے بارے میں آپ حضرات کو کوئی مصدقہ تصنیف نہیں ملے گی ۔ لوگ اس راہ کے بے نشان راہی ہیں نہ سرکا پتہ ہے نہ پیر کا اور چلے اسم ام موسیٰؑ دریافت کرنے۔

اس موقع پر یہ فقیر عرض کرتا چلے کہ یہ ایک بہت مشکل منزل ہے خود فقیر اس پر چل چکا ہے۔ عرصہ دو سال پہلے تک فقیر کے پاس حضرت موسیٰؑ کی والدہ کے ایک سو چوالیس مختلف نام موجود تھے پر ان میں سے ایک نام بھی درست نہ تھا۔ فقیر کا تعلق حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی سے بڑا قلبی ہے اور فقیر آپ کا امت پر بڑا احسان مانتا ہے۔ آپ کی تصانیف میں جو نام حضرت موسیٰ کی والدہ کا موجود ہے فقیر بڑے عرصہ تک اس کی حقیقت جاننے میں کوشاں رہا کیوں کہ اتنا بڑا ولی اللہ جب کوئی بات لکھتا ہے تو اس کی صداقت میں شک کرنا بھی بڑا مسئلہ ہے۔ بہر حال بعد تحقیق معلوم ہوا کہ وہ اسم بھی غلط ہے۔

اسم ام موسیٰ کے بارے میں مشہور ہے کہ جس کسی کے پاس یہ اسم ہو وہ ہر قسم کا تالا قفل کھول سکتا ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کے زریعے تالے کھو ل کر شاید دولت کمائی جاسکتی ہے۔ لیکن وہ لوگ جو ایسا سمجھتے ہیں سخت غلطی پر ہیں آپ ہی بتائیں کیا ایک ایسی چیز جو اللہ فقیر کو عنایت کرتا ہے وہ غلط کام کے لیے کس طرح استعمال کی جاسکتی ہے میں آپ کو اس بات کی حقیقت بتاتا ہوں ۔

حامل اسم ام موسیٰ کو اس بات پر بحکم خدا تعالیٰ قدرت حاصل ہوتی ہے کہ وہ ہر قسم کی بندش اور رکی ہو چیز کو جاری کر سکتا ہے۔ غور فرمائیے میرے اس فقرے کے اندر کی گہرائی کو جانیں اللہ آپ کا ادراک کھول دے۔ اس سے زیادہ بیان کرنا ہمارے بس سے باہر ہے۔

اب ہم دوسرے دور میں ام موسیٰ کے نام کو جعفری اشاروں میں قلمبند کررہے ہیں ہم کوشش کریں گے کہ جفر کی مشکلات و پچیدگیوں سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے کیونکہ اس علم کو جاننے والے بہت کم لوگ ہیں کیونکہ واقعی جفر کو کافی لوگ جانتے ہوں تو یقیناًوہ ہمارے بتائے ہوئے فوائد کو استعمال کرتے ہوئے درست اسم تک جا پہنچے گے جب کہ ایسا ہوگا نہیں مندرجہ زیل نکات پر غور فرمائیے گا

۔اسم ام موسیٰ حروف نورانی طلسمانی کا مرکب ہے دونوں اقسام کے حروف اس میں استعمال ہوئے ہیں

۔اسم ام موسیٰ کے اعداد بحساب ابجد کر بلائی 170ہیں

۔ام موسیٰ کے ملفوظی حروف 19ہیں.

۔ ایسے حروف جن کے ذریعے بدترین جادو وجود میں آتا ہے ام موسیٰؑ کا حصہ نہیں ہیں۔

۔ اسم ام موسیٰؑ کسی بھی استخارہ کے طریقہ سے دریافت نہیں کیا جا سکتا۔

۔ ہمزاد کو بھی اس اسم کا علم نہیں ہوتا تمام عامل ہمزادہ اس سے پوچھ لیں آزمائش شرط ہے۔

۔ جو لوگ ابو یوسف کے عامل ہیں ان کو یہ اسم بآسانی معلوم ہو سکتا ہے کیونکہ ابویوسف کو یہ اسم معلوم ہے مگر وہ بتاتے بڑی منت سماجت کے بعد ہی ہیں (اس سلسلے میں فقیر یہ عرض کرنا چاہتا ہے کہ ابویوسف تمام مسلمان جنات کے شہنشاہ ہیں اور بہت سخت ہیں ان کی تسخیر کا عمل راضم الحروف کے پاس صرف تین دن کا ہے یہ عمل پہلے میری تصانیف میں موجود ہے تاہم راقم الحروف یہ عمل بھی ادارہ کو ارسال کر رہا ہے تاکہ قارئین فائدہ اٹھا سکیں۔

غور فرمائیں اگر آپ دئیے گئے سات نکات پر علم جفر سے روشنی ڈالیں تو آپ سیدھا اسم ام موسیٰ تک جا پہنچیں گے اس ضمن میں نقطہ نمبر 3,2 اور 4خاص اہمیت کے حامل ہیں میں نے اعداد اور درست حروف تک بتا دئیے کیونکہ تمام حروف نقطہ نمبر4میں پوشیدہ ہیں اب اگر آپ کو وہ حروف معلوم نہ ہوں تو آپ کے جفر کا کیا فائدہ۔

 اس سلسلے میں راقم الحروف عرض گزار ہے کہ نقطہ نمبر2 میں اعداد بحساب ابجد کربلائی درج کئے گئے ہیں بس یہی تھوڑی سی دقت ہوگی آپ کو کیونکہ یہ ابجد عاملین کی 54 اباجد میں سے نہیں اس سلسلے میں عرض ہے کہ فقیر کو تحقیقات کربلائی میں چار نئی اباجد درج کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جن میں سے پہلی ابجد، ابجد کربلائی ہے اور تین دیگر ہیں اس سلسلے میں رہنمائی کیلئے فقیر ہروقت حاضر خدمت ہے۔ کربلائی۔

آج ہم نے آپ کو اسم ام موسیٰ کے حوالہ سے تمام تر اہم حقائق سے آگاہی دی اس قدر معلومات اس عنوان پر آپ حضرات کو اور کہیں بھی نہیں ملیں گی اور اس سال یہ اعزاز صرف مزمل جنتری کے حصہ ہی میں رہے گا۔

اب بھی اگر آپ حضرات کے حل میں آئے کہ ہم نے کسی قسم کے بغض سے کام لیا ہے تو یاد رکھیں ہمارے دل پر کوئی بوجھ نہیں ہے ہم نے علم کو من و عن آپ تک پہنچا دیا ہے بس ضرورت ہے تو تدبر کی اور رجوع الی اللہ کی آپ یقیناً اپنی منزل مقصود پر پہنچ جائیں گے۔
یاد آیا کہ اگر آپ اسم ام موسیٰ کے ذریعے قفل کو کھولنے کے خواہش مند ہیں تو درج ذیل ترکیب آزمائش اسم موسیٰ کی کیا ضرورت ہے میں آپ کو سحرنباتات کے ذریعے ہر قسم کا قفل کھولنے کی ترکیب بتاتا ہوں۔

ایک پودا لیں جس کا نام چالدس لوپرئی اس کو اس وقت حاصل کریں جب شمس برج شرف میں ہو اسی طرح ایک اور پودا مارٹیگن اس وقت حاصل کریں قمر برج شرف میں ہوا ان دونوں پودوں کو قرآن شمس و قمر کے وقت اچھی طرح ملا کر پیس لیں اب جب بھی کوئی قفل کھولنا ہو تو چند قطرے مواد قفل کے اوپر ڈالیں تو قفل حیرت انگیز طور پر کھل جائے گا یہاں یہ عرض کر دوں کہ یہ تحقیق صرف علمی کاوش کے طور پر پیش کی گئی ہے راقم الحروف اس اسرار کو کئی دفعہ آزما چکا ہے اس سلسلہ میں سحر نباتات کا ناجائز استعمال کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا پودوں کے بارے میں آپ کو مکمل معلومات کوئی بھی اچھا اروما ڈاکٹر مہیا کر سکتا ہے۔

اس قدر وسیع معلومات کے بعد مزید کچھ لکھنے سے میرا قلم قاصر محسوس ہو رہا ہے بس دعا ہے کہ اللہ آپ کا ادراک کھول دے اور آنکھوں کا پردہ ہٹا دے مگر شرط اس کی عبادت و ریاضت خالصتاً الی اللہ ہے ورنہ شیطان کی اتنی جرات کہاں کہ اللہ والوں کا بال بھی بیکا کر سکے۔

 

Rohani