جادو کے حقائق اور توڑ

جادو کے حقائق اور توڑ Rooh ul Amin: Monthly Spiritual Magazine signs of jadoo in islam, how to remove jadoo in islam,jadu on husband symptoms.how to break jadoo in islam,dua for breaking jadu,kala jadu karne wale ki pehchan,punishment of black magic in islam,kala jadoo symptoms, kala jadoo, black red white magicجادو کے حقائق اور توڑ, signs of jadoo in islam, how to remove jadoo in islam,jadu on husband symptoms.how to break jadoo in islam,dua for breaking jadu,kala jadu karne wale ki pehchan,punishment of black magic in islam,kala jadoo symptoms, kala jadoo, black red white magicجادو کے حقائق اور توڑ,

یہ ایک حقیقت ہے کہ آج کے دور میں ہر چوتھا آدمی مختلف اقسام کے اعمال   سحرو شرسے پریشان ہے۔ اگرچہ آج کا ماڈرن انسان بیماریوں کے چکر میں ڈاکٹروں کی جیبیں بھرتا نظر آتا ہے مگر بالآخر اسے بھی یہ ماننا پڑتا ہے کہ آخر اس کی بیماری کا علاج کیوں نہ ہو سکا۔ اگرچہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  اس قدر ترقی کر چکی ہے۔ مگر ہمیں اس حقیقت کا اعتراف کرنا پڑے گا کہ جادو برحق ہے اور یہ قرآن پاک سے بھی ثابت ہے۔ دراصل معاشرہ کے چند شرپسند محض اپنی انا یا انتقام کیلئے کالے علم کے ماہروں اور جادوگروں سے رجوع کرتے ہیں۔ ان کی جیبیں بھی بھرتے ہیں اور خود کو پیر فقیر کہلوانے کے دعویدار بھی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ محض چند ٹکوں کیلئے اعمال سلفی کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔

خیر ہمیں لازمی معلوم ہونا چاہئے کہ جادو برحق ہے لیکن جادو کرنے والا کافر ہے۔ لہذا ہر وہ شخص جو اس پیشہ سے وابستہ ہے سوچ لے کہ اس علم اور اسلام کا کوئی تعلق نہیں۔ افسوس یہ نجومی، کاہن، جادوگر اور عاملین کی حیثیت سے اسلام کے دعویدار ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی۔علم نجوم تو لطیف علم ہے۔ قرآنی علم ہے ۔انبیاء کا علم ہے اور یہ پیشہ ور نجومی جادوگر کس علم نجوم کو استعمال کرتے ہیں جو لوگوں کی تباہی و بربادی کا دعویدار ہے۔ محترم شاہ زنجانی بھی تو عالم نجوم ہیں اور خدمت انسانی کر رہے ہیں۔ لوگوں کو روحانی مشاورت سے نواز رہے ہیں ان کے یہ اعمال یقیناً ان کیلئے ذریعہ نجات بن جائے گے۔ علم نجوم کا ماہر تو لوگوں کو بعض تلخ اور خطرناک حالات بتانے سے بھی اعتراض کرتے ہیں اور مجبوری میں جھوٹ بھی بولنا پڑتا ہے۔ ظاہر ہے کہ کسی کو کسی کی موت یا حادثہ کی خبر سنائی بھی تو نہیں جا سکتی۔ مگر نہ جانے یہ کون سے روحانیت کے دعویدار ہیں جن کے اعمال سلفی نے دنیا میں کہرام برپا کر رکھا ہے۔ شاہ زنجانی کو بھی یقیناً ایسے لوگوں کے خلاف علم حق بلند کرنا چاہئے ۔وما توفیقی الا باللہ۔

آج آپ کی خدمت میں چند علاج روحانی جن کے ذریعے جادو کا توڑ ممکن ہے لے کر حاضر ہوں۔ مگر مریضوں کوسب سے پہلے یہ جاننا ہوگا کہ وہ کس قسم کے مرض سحر میں مبتلا ہیں جس کیلے انہیں ماہر روحانیات کی مدد لینا ہوگی ۔دراصل کالا علم ایک ایسا علم ہے جس میں جادوگر ایک تحریری معاہدہ کے ذریعے اپنے جسم اور روح کو مخلوقات ظلمات کے حوالے کر دیتے ہیں جس کے بدلے میں یہ ظلماتی طاقتیں عامل کا ہر ناجائز کام اور حرام کام کر دیتی ہیں اپنے جسم اور روح کو ان طاقتوں کے حوالے کرنے کے بعد یہ عامل ان کو خوش کرنے کیلئے ایسے کام اور حرکتیں کرتے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔یہ تمام کام کفر پر مبنی ہوتے ہیں اور ان کا ذکر کرنے سے میرا قلم قاصر ہے۔ ماہرین روحانیت و علمائے علوم مخفیہ جادو کی درست تشخیص کیلئے جو علوم استعمال کرتے ہیں ان میں علم نجوم، علم رمل و علم جفر سرفہرست ہیں۔ جب کہ راقم الحروف نے ایک پہلو تشخیص سحر کا علم النفس پر بھی مرتب کیا ہے اور بعد تحقیق بالکل درست پایا ہے ۔علم الاعداد میں بھی تشخیص سحر کے طریقے موجود ہیں۔ بہرحال بعد تحقیق سحر یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ سحر کی نوعیت کیا ہے اور کتنا عرصہ سے ہے۔ کالا ہے، پیلا ہے، نیلا ہے یا سرخ ہے اور عرصہ کتنا ہے کیونکہ اعمال سحر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سخت اور خطرناک نوعیت اختیار کر لیتے ہیں اس لئے ان امراض سحر کا جلد از جلد علاج کروا لینا چاہئے بعد تشخیص سحر اس کے علاج کی طرف توجہ دینی چاہئے علاج کیلئے راقم الحروف نے علاج بذریعہ چہل کاف، نادعلی و حرزابود جانہ کو بہت افضل پایا۔

اگر کسی صاحب کو سحر آسیب جنات و دیگر اعمال سفلیہ کی شکایت ہو تو وہ درج ذیل نقش گلے میں ڈالے اور اگر تکلیف زیادہ ہو تو نقش کو زعفران سے چینی کی طشتریوں پر لکھ کر دن میں تین دفعہ عرق گلاب سے دھو کر پئے نقش مبارک یہ ہے۔

 

  

نقش ساعت عطارد میں لکھیں اور بخور عطارد روشن کریں نقش آتشی چال سے لکھا جائے گا۔

دفعہ جنات و شیاطین کیلئے اسمائے اصحاب کہف، سورۃ فاتحہ، آیت الکرسی، سورۃ فلق اور سورۃ الناس سفید کاغذ پر لکھ کر گھر میں لٹکائیں ۔انشاء اللہ شیاطین و جنات دفع ہو جائیں گے پھر ادھر کا رخ نہ کریں گے ۔آسانی کے لئے اسمائے اصحاب کہف دئیے دیتا ہوں۔

مسکلمینا۔ یملیخا۔ سرطونس۔ بینوس۔ سارینوس۔ والقشطیطونس  کلیلم قطمیر۔ حفظ کسلمون روح دینونس۔

اگر جنات نے سنسان جگہ پر حملہ کیا ہو یا مریض سفلی عمل کی وجہ سے الٹی سیدھی ہانک رہا ہو منہ سے جھاگ جاری ہو اور مریض کسی طرح قابو نہ آرہا ہو تو یہ علاج کریں۔

افیون، الائچی، لوبیا اور بنولہ لایں۔ ان کل کو پیس لیں اب ایک کاغذ پر قوارع القرآن، فاتحہ، حٰمٓ، سجدہ اور یٰسین لکھو ۔پھر اس کاغذ کی دھونی دواؤں پر دو اور تین دن تک چند مرتبہ کھلاؤ اور یہ چاروں سورتیں لکھ کر گلے میں ڈالو، آرام ہو گا۔ یہ تمام عملیات و علاج مجرب ہیں۔ خطا نہیں کرتے ۔ لیکن یہ تمام طریقہ علاج روایتی ہیں اور بعد از بیماری ہوتے ہیں لہذا کوئی ایسا عمل بھی ہونا چاہئے کہ آپ کو پہلے ہی پتہ چل جائے کہ آپ کے اوپر سفلی عمل کروایا گیا ہے اگرچہ بہت کم عاملین کو اس طریقہ کار کا علم ہے کیونکہ یہ ایک صدری راز ہے۔ مجھ تک کچھ ایسے تعویذات و اعمال بھی پہنچے ہیں جو حضرت داؤدؑ نے اپنے بیٹے حضرت سلیمانؑ کو اعمال سحر کا حل کرنے کیلئے دئیے۔ ان میں ایک ایسا طلسم بھی ہے جو فوراً آپ کو بتاتا ہے کہ آپ پر حملہ سحر ہوا ہے ۔اسی سلسلہ کی پہلی کڑی اعمال سحر میں استخراج اوقات کی اہمیت اور ارواح سلیمانیہؑ کی صورت میں جناب شہزاد شاہ زنجانی کو بھجوا چکا ہوں جو انشاء اللہ جلد شائع ہو کر منظر عام پر آ جائیں گے۔

Rohani